QR CodeQR Code

کوئٹہ، پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

4 Feb 2015 22:35

اسلام ٹائمز: حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی میت ضروری کارروائی کے بعد پولیس لائن پہنچا دی۔ بعد میں ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسماعیل کالونی کے قریب پولیو ٹیم پر حفاظتی پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی۔ جس سے پولیس اہلکار زین اللہ پیٹی نمبر C3518 موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہ گیر مقصود ولد عبدالخالق زخمی ہوگیا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقع کے اطلاع ملتے ہیں ایف سی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جاں بحق ہونیوالے اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا۔ حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی میت ضروری کارروائی کے بعد پولیس لائن پہنچا دی۔ بعد میں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 437404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/437404/کوئٹہ-پولیو-ٹیم-پر-فائرنگ-پولیس-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org