0
Wednesday 4 Feb 2015 23:16

کالعدم تنظیموں کی فہرست اپلوڈ کرنیکا معاملہ، سیکرٹری داخلہ نے نیکٹا کے ڈائریکٹر کو تھپر رسید کردیا

کالعدم تنظیموں کی فہرست اپلوڈ کرنیکا معاملہ، سیکرٹری داخلہ نے نیکٹا کے ڈائریکٹر کو تھپر رسید کردیا
اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کی ویب سائٹ پر کالعدم تنظیموں کی فہرست اپلوڈ کرنے پر سیکرٹری داخلہ شاہد خان نیکٹا کے ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی فضل ماجد سے دست و گریباں ہوگئے، نیکٹا کے دفتر میں اجلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے کالعدم تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پر لگانے کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے فضل ماجد سے استفسار کیا کہ فہرست کس کی منظوری سے لگائی گئی ہے، جس پر ڈائریکٹر نیکٹا فضل ماجد نے موقف اپنایا کہ نوٹیفیکشن کے اجراء کے بعد کالعدم تنظیموں کی فہرست خفیہ دستاویز نہیں رہی، عوام کی معلومات کے لئے ویب سائٹ پر لگائی گئی ہے، ڈائریکٹر کاونٹر ٹیررازم کے جواب پر شاہد خان برہم ہو گئے اور انہیں مارنے کے لئے آگے بڑھے، اس دوران دونوں افسران دست و گریبان ہوئے تو اجلاس کے شرکاء نے بیچ بچاو کرایا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے فضل ماجد کو تھپر بھی رسید کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری داخلہ چودھری مبارک علی کو انکوائری افسر مقررکردیا۔
خبر کا کوڈ : 437429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش