0
Wednesday 4 Feb 2015 23:33

گلگت بلتستان میں عام انتخابات تک ملازمتوں پر پابندی عائد کی جائے، الیاس صدیقی

گلگت بلتستان میں عام انتخابات تک ملازمتوں پر پابندی عائد کی جائے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرٹ کو پائمال کر کے حکومت میں آنے والے نگران وزیراعلٰی اور وزراء کیسے ملازمتوں میں میرٹ کو یقینی بنائینگے جبکہ ان کی تقرری یکطرفہ اور مکمل جانبدارانہ ہے۔ وزیراعلٰی جو چیف سیکرٹری سے چھٹی لیکر نگران وزیراعلٰی بن گیا ہے کیسے غیرجانبدار ہو سکتا ہے؟ نگران حکومت کے پاس صرف انتخابات کا مینڈیٹ ہے تقرریوں اور تبادلوں کا مینڈیٹ نہیں۔ نگران حکومت میں جو بھی تقرریاں اور تبادلے ہونگے وہ سب غیر قانونی تصور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نگران حکومت کے دور میں تقرر و تبادلے ہوئے تو عدالت سے رجوع کرینگے۔ مسلم لیگ نواز نگران حکومت کے کاندھوں پر ملازمتیں فراہم کر کے الیکشن پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ نگران وزیراعلٰی کا ماضی چھترا پتری میں گزرا ہے اور انہوں نے قراقرم کوآپریٹیو بنک اور قراقرم یونیورسٹی کی ملازمتوں میں اقرباء پروری کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں اور بچی کھچی کسر نگران دور میں پورا کرنے پر تلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی ہوتی ہے اور گلگت بلتستان کے نگران صوبائی حکومت کو یہ اختیار دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹر ی گلگت بلتستان سے اپیل کی کہ وہ جنرل الیکشن تک ملازمتوں کو مشتہرکرنے پر پابندی عائد کریں تاکہ من پسند افراد کو ملازمتیں فراہم کر کے نواز لیگ الیکشن پر اثر انداز نہ ہو سکے۔ انہوں نے عبوری کابینہ کے ایک وزیر کی جانب سے گلگت بلتستان کے متعلق متنازعہ بنان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعلٰی اور اس کی ٹیم گلگت بلتستان کو کشمیر کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہیں جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے۔ نگران حکومت اپنے کام سے کام رکھے، عوام کو الجھانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 437433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش