QR CodeQR Code

ایران کا دفاعی اور میزائل پروگرام قابل مذاکرہ نہیں ہے

امریکہ کے سپرطاقت ہونے کا دور ختم ہوچکا ہے، جنرل مسعود جزائری

ہماری دفاعی صلاحتیں امت مسلمہ کے دفاع کیلئے ہیں

5 Feb 2015 06:42

اسلام ٹائمز: امریکی حکام کیجانب سے ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام پر تحفظات کے اظہار پر ردعمل میں ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کے دفاعی مسائل میں امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کو مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام پر کسی بھی ملک کے ساتھ یا کہيں بھی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے ایران کی میزائل اور دفاعی صلاحیتوں سے متعلق امریکی حکام کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے  ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کے دفاعی مسائل میں امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کو مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ایرانی میزائلوں سے بھی تشویش ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی صلاحتیں امت مسلمہ کے دفاع کے لئے ہیں۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگيڈیر جنرل مسعود جزائری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ضرورت ہوگی ہم منہ زور طاقتوں کے خلاف اپنی دفاعی توانائيوں کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دور ختم ہوچکا جب امریکہ اپنے آپ کو سپرطاقت سمجھتا تھا، لیکن اب بھی بعض افراد اس بات کو نہيں سمجھ پا رہے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 437549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/437549/امریکہ-کے-سپرطاقت-ہونے-کا-دور-ختم-ہوچکا-ہے-جنرل-مسعود-جزائری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org