0
Thursday 5 Feb 2015 15:54

آئی ایس او کراچی کے زیرِ اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

آئی ایس او کراچی کے زیرِ اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک آل پارٹیز کانفرنس کراچی پریس کلب میں منعقد کی گئی، کانفرنس میں انصاف اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، المحمدیہ اسٹوڈنٹس موومنٹ، انجمن طلباء اسلام اور پنجابی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب سے کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے کہا کہ کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ مذہبی و شعوری رشتہ ہے، جو خون کے رشتے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، کشمیری مسلمانوں پر طویل عرصے سے ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے، جو کہ انسانی تاریخ کی بدترین مثال ہے۔

محمد عباس نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام بھارتی فوجی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں، آئے روز کشمیروں مسلمانوں کو قتل کیا جاتا ہے یا بغیر مقدمات سالہا سال قید و بند کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اسکے باوجود اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیں بھارتی مظالم و بربریت پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے، جس کے لئے تمام امت مسلمہ کو چاہیئے کہ وہ متحد ہو کر کشمیر کی آزادی کے لئے آواز بلند کرے۔ صدر آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے 6 لاکھ افراد نے جام شہادت نوش کیا، شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا، مظلوم اور دکھی انسانیت کو آزادی کی نعمت ملے گی اور تکمیل پاکستان کا ادھورا خواب جلد پورا ہوگا۔

آل پارٹیز کانفرنس میں شریک طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کی دھرتی کے باسی ایک مضبوط بے نظیر تہذیب و ثقافت اور اسلامی اقدار کے حامل ہیں، یہ یک جان اور دو قلب ہیں، جن کو جبراً جدا نہیں رکھا جا سکتا۔ رہنماؤں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو وطن عزیز کی شہ رگ قرار دیا، جبکہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے تصور پاکستان کو مینار پاکستان کے سائے میں عملی جامہ پہنایا گیا اور قیام پاکستان عمل مین آی، جس کی تکمیل کشمیر کی آزادی کے بغیر مکمل نہیں۔ طلبہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 5 فروری مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، کشمیر کی آزادی کے بغیر ڈاکٹر علامہ اقبال کا خواب تشنہ رہے گا۔ یکجہتی کشمیر آل پارٹیز کانفرنس کے آخر میں قراردادیں پیش کی گئیں، جنہیں طلبہ رہنماؤں نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

قراردادیں:
1۔ تمام طلبہ تنظیمیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پور حمایت کرتی ہیں اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگ کے مطابق حل کیا جائے۔
2۔ اقوام متحدہ کشمیر پر منظور ہونے والی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کرائے۔
3۔ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھارت کے دیگر علاقوں سے ہندوؤں کو آباد کرانے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں، جسکا مقصد کشمیر کی مسلم اکثریتی خطے کی demography کو تبدیل کرنا ہے۔
4۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے، اسکے خلاف امریکی و بھارتی سازش قبول نہیں۔
5۔ کشمیر کمیٹی کی عدم فعالیت تشویشناک ہے، حکومتِ پاکستان کشمیر کمیٹی کو فوری فعال کرے اور طلبہ کو کشمیر کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔
6۔ حکومتِ پاکستان طبقاتیِِِِِ نظام تعلیم کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔
7۔ طلبہ یونین پر پابندی ختم کی جائے۔
8۔ حکومتِ پاکستان، مسئلہ کشمیر کو تمام بین الااقوامی فورم پر اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 437565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش