0
Thursday 5 Feb 2015 18:35

خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات نہیں کیے، الطاف حسین

خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات نہیں کیے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات نہیں کیے۔ کالج کے باہر دھماکا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ الطاف حسین نے دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد کالج کے باہر دہشت گردوں کی مذموم کارروائی نے خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی کو واضح کردیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بم دھماکے سے ملک بھر اور بالخصوص پشاور میں پہلے سے خوفزدہ والدین کے خوف میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ایم کیوایم کے قائد نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے دو نجی اسکولوں اور پشاور میں نجی اسکول کے باہر ہونیوالے بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیں اور ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 437661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش