QR CodeQR Code

شکارپور امام بارگاہ میں دھماکا کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت کی کوششیں جاری

5 Feb 2015 18:40

اسلام ٹائمز: نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلی سے ملنے والے فنگر پرنٹس کا فائدہ صرف اسی صورت میں ہے کہ اگر ان کا ریکارڈ موجود ہو، اگر حملہ آور غیر ملکی ہوا یا اس کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو شناخت ناممکن ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ شکارپور امام بارگاہ میں دھماکا کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، حملہ آور کی انگلی کے پرنٹس شناخت کیلئے نادار کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جائے دھماکا سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملہ آور کی صرف ایک انگلی ملی، دائیں ہاتھ کی یہ انگلی خاصی متاثر تھی تاہم ڈاکٹرز اسے دوبارہ درست حالت میں لے آئے ہیں، نادرا کے ذریعے انگلی کے پرنٹس سے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلی سے ملنے والے فنگر پرنٹس کا فائدہ صرف اسی صورت میں ہے کہ اگر ان کا ریکارڈ موجود ہو، اگر حملہ آور غیر ملکی ہوا یا اس کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو شناخت ناممکن ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 437665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/437665/شکارپور-امام-بارگاہ-میں-دھماکا-کرنے-والے-خودکش-بمبار-کی-شناخت-کوششیں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org