0
Thursday 5 Feb 2015 19:34

بلوچستان کے عوام کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنایا جائے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

بلوچستان کے عوام کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنایا جائے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کیجانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے لیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کو آسان اور یقینی بنایا جائے۔ عوام صبح سے لیکر شام تک نادرا اور پاسپورٹ آفس کا چکر لگاتے ہوئے تھک چکے ہیں لیکن نادرا اور پاسپورٹ آفس کے عملے کو عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں۔ بلوچستان کے عوام کے لیے نادرا کے قوانین ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں سے الگ ہیں۔ بلوچستان کے عوام کے لیے الگ شرائط رکھی گئی ہے اور اس طرح نادرا کے حکام ہزاروں کی تعداد میں شناختی کارڈ بلاک کرکے رشوت خوری کے ذریعے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ بھاری رشوت کے عوض نوے فیصد شناختی کارڈ کو کلیئر کیا جاتا ہے۔ نادرا کو ہرگز یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ملک میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے مروجہ قانون کے بر خلاف بلوچستان کے عوام کے لیے امتیازی اور خود ساختہ شرائط و قوانین مسلط کرے۔ اس کے ذریعے عوام کو شناختی کارڈ اور ملک کے بنیادی حق سے محروم کرے۔؟ اب بھی لاکھوں کی تعداد میں شناختی کارڈ بلاک ہیں۔ نادرا اور پاسپورٹ آفس میں عوام کے ساتھ ناروا سلوک بالخصوص ہزارہ قوم کے ساتھ توہین آمیز رویئے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ بلوچستان وفاقی محکمہ داخلہ سے بات چیت کرکے اس سنگین مسئلے کو حل کریں۔ تاکہ بلوچستان کی عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 437685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش