0
Thursday 5 Feb 2015 20:28

پاکستان اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا، کشمیر عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان اور آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا، کشمیر عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں جمعرات 5 فروری کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا اور اس عہد کی تجدید کی گئی کہ جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت کا موقع نہیں دیا جاتا ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی جس دوران ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کرکے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیر عوام کی حصول حق خوداردایت تک ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی، پاکستان اور آزاد کشمیر میں عوامی اجتماعات، ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی اور کشمیر کاز کے ساتھ والہانہ لگاﺅ اور وابستگی کا مظاہرہ کیا، یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب آزاد کشمیر کے میرپور میں منگلا پل پر منعقد ہوگئی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان میں عام تعطیل تھی جب کہ سیاسی جماعتوں، سماجی اداروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے لئے مختلف سیمینار بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جب کہ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی رنجیر بھی بنائی گئی جس کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور عالمی دنیا کو واضح پیغام دینا تھا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال تھی جب کہ لندن میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے بھی بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ مظفر آباد کے قریب کوہالہ پل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی مظفر آباد سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو بھارت کے ہاتھ میں ہے، قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کے لئے لازم و ملزوم قرار دیا تھا، کشمیر پر بھارتی قبضہ پاکستان کی بقاء و سالمیت کے خلاف ہے، کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے باوجود بھارت سے دوستی جمہوریت کی توہین ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی، بھارت یہ جان لے کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سوڈان، اسکاٹ لینڈ اور مشرقی تیمور کی طرح کشمیر کو بھی حق خودارادیت ملنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما کا بھارت میں کشمیر کے معاملے پر خاموش رہنا بہت بڑی ناانصافی ہے اور بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کشمیر کی آزادی سے مشروط ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 437692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش