0
Thursday 5 Feb 2015 20:15

کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، پرویز مشرف

کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانیت کی تذلیل و کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے بصورت دیگر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم خطے سے تیسری عالمی جنگ کے آغاز کا باعث بن سکتے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی میں یوم کشمیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اور اگر میری حکومت برخواست نہ کی جاتی تو پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا باعث مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا اور خطے کے امن کو لاحق خطرات میں خاطر خواہ کمی آگئی ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر میری حکومت برخواست نہ کی جاتی تو مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا، دنیا کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے“، انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات ہمیشہ سے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی خواہش و کوشش رہی ہے، بھارت کی جانب سے کئی بار کی جانے والی جارحیت اور 2 پاک بھارت جنگوں کے باوجود خطے کے امن و خوشحالی کی خاطر پاکستان آج بھی بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے کوشاں ہے مگر بھارتی رویہ ہمیشہ خطے کے امن و مستقبل کیلیے خطرات کا باعث ثابت ہوتا رہا ہے۔

پرویز مشرف نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانیت کی تذلیل و کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے بصورت دیگر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم خطے سے تیسری عالمی جنگ کے آغاز کا باعث بن سکتے ہیں، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ایک جانب بھارت سرحدی جارحیت کے ذریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہا ہے تو دوسری طرف کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کیلئے جس طرح سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے وہ قابل مذمت و حیوانیت ہی نہیں بلکہ پرامن و مہذب دنیا کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 437700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش