0
Friday 6 Feb 2015 13:04

سندھ حکومت کیخلاف پرویز مشرف کے گرد جمع ہونے والوں کو مایوسی ہوگی، شرجیل میمن

سندھ حکومت کیخلاف پرویز مشرف کے گرد جمع ہونے والوں کو مایوسی ہوگی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کے ارد گرد جمع ہونے والوں کو مایوسی ہوگی، اور اگر وفاق سے اجازت مل گئی تو ترجیح طور پر وہ بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی سرگرمیوں پر نظر ہے، ان کی ترجیح سیاست نہیں بلکہ ملک سے باہر جانا ہے، اور اگر وفاق پرویز مشرف کو اجازت دیتا ہے وہ باہر چلے جائیں گے، جس کے بعد ان کے اردگرد جمع ہونے والوں کو مایوسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، اور سینیٹ الیکشن میں بہت سے سرپرائز سامنے آئیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سیاست میں دشمنیاں نہیں ہوتیں، اس لئے ایم کیو ایم سے بھی بات جاری ہے اور اگر ایم کیو ایم کوئی الزام لگاتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات نہ کئے جائیں۔ وزیر اطلاعات سندھ نے اپوزیشن لیڈر شہریار مہر کی جانب سے پیسے لے کر پولیس میں بھرتیوں کے الزام پر کہا کہ سندھ حکومت کی توجہ امن و امان کے قیام پر ہے، اس حوالے سے ریپیڈ رسپانس فورس تشکیل دی گئی ہے، اور پولیس ملازمین تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کردی گئی ہے، جبکہ محکمہ پولیس میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں، اور اگر کسی کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے تو نام فراہم بتایا جائے یا عدالت چلے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 437836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش