0
Friday 6 Feb 2015 15:44

5 فروری تمام پاکستانیوں سے کشمیری بھائیوں سے ہمدردی کا تقاضا کرتا ہے، وفا عباس

5 فروری تمام پاکستانیوں سے کشمیری بھائیوں سے ہمدردی کا تقاضا کرتا ہے، وفا عباس
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا، ملک کی دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی طرح جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا، اس سلسلے میں ملک کے مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کیے گئے۔ جے ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بھائیوں پر نصف صدی سے زائد عرصہ سے بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کے حقوق کی آزادی اور بھارتی جارحیت کے روک تھام کے لیے اپنا عملی کردار ادا کریں۔ مرکزی صدر نے مزید کہا کہ آج کا دن تمام پاکستانیوں سے کشمیری بھائیوں سے ہمدردی کا تقاضا کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 437864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش