QR CodeQR Code

کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو سندھ حکومت کیجانب سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے

نام بدلنے والی کالعدم جماعتوں اور دہشتگروں کے پروڈکشن ہاؤس مدارس کیخلاف آرمی آپریشن کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

عوام بلوچستان کے رئیسانی کی بادشاہت ختم کرا سکتے ہیں تو وزیراعلٰی سندھ خواب غفلت میں نہ رہیں

6 Feb 2015 16:58

اسلام ٹائمز: سانحہ شکار پور میں زخمی ہونیوالے افراد کی کراچی نجی ہسپتال میں عیادت کے بعد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سانحہ شکار پور اور سانحہ پشاور دہشتگردی کی ایک ہی کڑی ہے اور اس میں کالعدم دہشتگرد تکفیری ٹولہ ملوث ہے، دہشتگرد تکفیری ٹولہ خود کو مکتب اہلسنت کہہ کر شیعہ سنی اتحاد میں دراڑ نہیں ڈال سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملکی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے، وفاقی و صوبائی حکومت تکفیری دہشتگردوں کو براہ راست سپورٹ کرتی ہے، نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں اور دہشتگروں کے پروڈکشن ہاؤس مدارس کے خلاف آرمی آپریشن کیا جائے، ملکی عوام کی امید افواج پاکستان سے ہے، دہشتگردوں کی سزائے موت اگر سیاسی مصلحت کا شکار ہوئی تو عوام کا دل پاک افواج سے بھی خائف ہوجائے گا، عوام بلوچستان کے رئیسانی کی بادشاہت ختم کرا سکتے ہیں تو وزیراعلٰی سندھ خواب غفلت میں نہ رہیں، تکفیری دہشتگردوں نے ملک میں دہشتگردی پھیلا کر ملکی عوام اور حکومتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل سے بھی دور کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کے ہمراہ سانحہ شکارپور دہشتگردی میں زخمی ہونے والے افراد کی کراچی نجی ہسپتال میں عیادت کے بعد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا غلام حر شبیری سمیت ایم ڈبلیو ایم کراچی کے علی حسین نقوی اور ناصر حسینی موجود تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ سانحہ شکارپور اور سانحہ پشاور دہشتگردی کی ایک ہی کڑی ہے اور اس میں کالعدم دہشتگرد تکفیری ٹولہ ملوث ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ملک میں شیعہ و سنی اتحاد کیلئے عملی کوششیں کی اور الحمداللہ آج پورے ملک میں شیعہ و سنی میں کوئی تفرقہ بازی نہیں، عوام با شعور ہیں، دہشتگرد تکفیری ٹولہ خود کو مکتب اہل سنت کہہ کر شیعہ سنی اتحاد میں دراڑ نہیں ڈال سکتا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعلٰی سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلٰی سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر میں اب تک دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے بلکہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو سندھ حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، شہر بھر میں کالعدم جماعتوں کی وال چاکنگ کی جا رہی اور آزادی سے پورے شہر میں ان کے چھنڈے لگ رہیں ہیں، نام بدل کر کالعدم دہشتگرد تکفیری ٹولہ کام بھی کر رہا ہے، لہذا وزیراعلٰی سندھ آرام کریں، صوبہ کی عوام کی نظریں اب پاک افواج کی طرف ہیں۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی سمیت پورے ملک میں نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں، دینی مدارس اور دہشتگردوں کے سہولت کار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف آپریشن کریں، تاکہ ملکی عوام کو ان دہشتگردوں سے نجات دلائی جاسکے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ شکارپور میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے دعا کرائی۔


خبر کا کوڈ: 437907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/437907/نام-بدلنے-والی-کالعدم-جماعتوں-اور-دہشتگروں-کے-پروڈکشن-ہاؤس-مدارس-کیخلاف-آرمی-آپریشن-کیا-جائے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org