0
Friday 6 Feb 2015 21:50

محکمہ تعلیم میں چور دروازوں سے بھرتیاں افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم بلتستان

محکمہ تعلیم میں چور دروازوں سے بھرتیاں افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم بلتستان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران کابینہ کی جانب سے سرکاری پوسٹوں پر تقرریوں میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور عوام کو دھوکہ دینا ہے۔ محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں میں بھی چور دروازوں سے بھرتیوں کے شواہد مل رہے ہیں اور بھاری رشوت کے عوض بھرتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ بلتستان میں موجودہ ڈائیریکٹر ایجوکیشن کی تعیناتی کے بعد کرپشن مافیا سرچڑھ کے بول رہا ہے اور محکمہ تعلیم میں کرپشن مافیا کی عملداری ہے۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا ہے کہ اگر نگران حکومت کو چور دروازوں سے بھرتیوں اور رشوت کے عوض بھرتیوں کے شواہد حاصل کر سکتے ہیں۔ بلتستان میں محکمہ تعلیم میں بھاری رشوت کے عوض چور دروازوں سے بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے اور قوم کی نئی نسل کو برباد کرنے والوں کو ریاستی پشت پناہی انتہائی افسوسناک اور ریاست سے خیانت کے مترادف ہے۔ ہم تعلیم دشمن عناصر کا گھیرا تنگ کریں گے اور چور دروازوں سے بھرتی کرنے والے افراد کو بھی عدالت کی کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے اور کرپشن مافیا کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں محکمہ تعلیم حساس ترین محکمہ ہے لیکن اس محکمہ میں ہونے والی بدترین بدعنوانیوں پر حساس ریاستی اداروں کی خاموشی اور غفلت سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی خزانے کو کرپشن کے ذریعے نقصان پہنچانے والے مجرم ہیں ان کا دھندناتے پھرنا اور انکے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہونا تمام ریاستی اداروں کی بدترین ناکامی ہے۔ اگر ریاستی ادارے چھوٹے موٹے چوروں اور کرپشن مافیا کو لگام نہیں دیں گے تو کل یہی مافیا ریاست کے لیے ناسور بن جائے گا اور اس کے بعد ناقابل گرفت ہوگا۔ ہم ہر ظلم کے خلاف قیام کرتے رہیں گے اور محکمہ تعلیم میں ہونے والے مظالم کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے اور عوامی و جمہوری طاقت سے تمام بدعنوان افراد کا گھیرا تنگ کریں گے اور اس معاملہ میں کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 438009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش