0
Friday 6 Feb 2015 21:58

بغداد میں دس برس سے نافذ رات کا کرفیو ختم کرنے کا حکم

بغداد میں دس برس سے نافذ رات کا کرفیو ختم کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیرِ اعظم حیدر العبادی نے دارالحکومت بغداد میں دس برس سے نافذ رات کا کرفیو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ تشدد کے واقعات روکنے کے لیے دو ہزار چار سے بغداد میں رات کا کرفیو نافذ تھا۔ بغداد آپریشن کمانڈ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد مان کے مطابق یہ کرفیو ہفتے کی رات سے اٹھا لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نے آپریشن کمانڈ کے دفتر کے دورے کے دوران کیا۔ اِس دورے میں بغداد شہر کی سیکیورٹی کی صورت حال کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لایا گیا تھا۔ آپریشن کمانڈ کے مطابق بم حملوں کے باوجود آج کل بغداد براہ راست کسی خطرے کی زد میں نہیں ہے۔ عراقی حکومت کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کرنے کی آزادی دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 438010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش