QR CodeQR Code

ایران پاکستان کا دائمی دوست ہے، داعش اور تکفیری گروہ مشترکہ دشمن ہیں، ایرانی کمانڈر

6 Feb 2015 22:12

اسلام ٹائمز: بریگیڈئیر جنرل احمد رضا پور دستان سے تہران میں متعین پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر رضا علی خان اور میجر جنرل اکبر خان نے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص داعش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل احمد رضا پور دستان نے ایران کو پاکستان کا دائمی دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو داعش کے اس مشترکہ دشمن کا سامنا ہے، جسے امریکی حمایت حاصل ہے۔ بریگیڈئیر جنرل احمد رضا پور دستان سے تہران میں متعین پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر رضا علی خان اور میجر جنرل اکبر خان نے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص داعش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ایرانی جنرل نے کہا کہ داعش عراق میں امریکہ کی پراکسی وار لڑ رہی ہے۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئرجنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ دونوں ممالک کو داعش اور تکفیری گروہوں کے نام کے اس مشترکہ دشمن کا سامنا ہے، جسے امریکی حمایت حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 438011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/438011/ایران-پاکستان-کا-دائمی-دوست-ہے-داعش-اور-تکفیری-گروہ-مشترکہ-دشمن-ہیں-ایرانی-کمانڈر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org