QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری مل گئی

6 Feb 2015 22:42

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان میں ترمیم شدہ آرمی ایکٹ 2015ء کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے اجراء سے گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی منظوری سے وزارت امور کشمیر نے گلگت بلتستان میں ترمیم شدہ آرمی ایکٹ 2015ء کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجراء سے گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل سمری قانونی رائے کیلئے وزارت قانون کو بھجوائی تھی۔ وزارت قانون کی طرف سے مثبت رائے آنے پر اسے وزیراعظم اور گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین میاں  محمد نواز شریف کو بھجوایا گیا تھا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ترمیم شدہ آرمی ایکٹ کے گلگت بلتستان پر اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت نے گلگت بلتستان آرڈیننس آرڈر کے آرٹیکل 47 کے تحت جی بی کے دفاع اور سکیورٹی کے معاملات گلگت بلتستان حکومت اور کونسل کی بجائے وفاق کے پاس ہونے کا حوالہ دیا تھا اور اس آرٹیکل کے تحت نوٹیفکیشن کیلئے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی۔ وزارت قانون کے اتفاق کے بعد وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 438023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/438023/گلگت-بلتستان-میں-فوجی-عدالتوں-کے-قیام-کی-منظوری-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org