0
Friday 6 Feb 2015 23:37

ہزاروں شہداء کی قربانیاں دے کر ایرانی قوم کامیاب قوم کے طور پر ابھری، علی رضا حقیقیان

ہزاروں شہداء کی قربانیاں دے کر ایرانی قوم کامیاب قوم کے طور پر ابھری، علی رضا حقیقیان
اسلام ٹائمز۔ ملت ایران نے آزادی، استقلال اور جمہوری اسلامی ایران کے نعرہ کے ساتھ شانداز انقلاب برپا کیا، ایران کے اکثر عوام نے انقلاب کے حق میں ووٹ دیا، انقلاب اسلامی ایران اپنے آغاز سے ہی استعماری سازشوں کا شکار رہا ہے، ان خیالات کا اظہار سفیر اسلامی جمہوریہ ایران علی رضا حقیقیان نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی رضا حقیقیان نے کہا کہ پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایرانی قوم نے خداوند متعال پر بھروسہ کرتے ہوئے، ہزاروں شہداء کی قربانیاں دیں اور کامیاب قوم کے طور پر ابھری۔ دعا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بڑھیں اور پھلیں پھولیں۔ محمد اعظم، سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایسی تقاریب پاک ایران تعلقات کو بڑھانے کا باعث بنتی ہیں، دوستانہ تعلقات قائم ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے احساسات کو سمجھا جاتا ہے۔ نمائش کے ذریعے ہمیں ایرانی ثقافت اور آرٹ کو بھی سمجھنے کا موقع ملا۔ ہم ایرانی عوام اور حکومت کو اس پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ایرانی فنکاروں کو پاکستانی سرزمین پر گرم جوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاک ایران دوستی زندہ باد۔
خبر کا کوڈ : 438029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش