QR CodeQR Code

مسلم لیگ نواز نے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرلیے

6 Feb 2015 23:39

اسلام ٹائمز: وفاق کی سیٹ کیلئے سرتاج عزیز اور عرفان صدیق کا نام سامنے آیا ہے، جبکہ پنجاب کی ۷ سیٹوں کیلئے یعقوب ناصر، مشاہد اللہ، راجا ظفر الحق، صدیق الفاروق، پرویز رشید، جعفر اقبال اور سعید مہدی کا نام سامنے آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے انتخابات کے لئے مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی بورڈ نے اپنی سفارشات مرتب کرلی ہیں اور امیدواروں کے نام بھی شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاق کی سیٹ کیلئے سرتاج عزیز اور عرفان صدیق کا نام سامنے آیا ہے، جبکہ پنجاب کی ۷ سیٹوں کیلئے یعقوب ناصر، مشاہد اللہ، راجا ظفر الحق، صدیق الفاروق، پرویز رشید، جعفر اقبال اور سعید مہدی کا نام سامنے آیا ہے۔ خواتین میں تسنیم صدیقی، نرگس ناصر، سارہ جمالی اور سویدہ مشتاق کو مسلم لیگ نواز کی طرف سے سینٹ کا ٹکٹ دئیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کیلئے طارق فاطمی، محمد زبیر اور اشتر اوصاف کے ناموں پر غور کیا جا ریا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سینٹ کی ٹکٹ کیلئے ظفر اقبال جھگڑا، صابر شاہ اور سلیم اللہ کا نام سامنے آیا ہے۔ اقلیت کی سیٹ کیلئے نیلسن عظیم کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ اپنی سفارشات کل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بھیجے گا اور امکان ہے کہ پیر کو نواز شریف کی طرف سے حتمی امیدواران کا اعلان کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 438031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/438031/مسلم-لیگ-نواز-نے-سینیٹ-الیکشن-کیلئے-امیدواروں-کے-نام-شارٹ-لسٹ-کرلیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org