0
Saturday 7 Feb 2015 11:03

سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل
اسلام ٹائمز۔ بختیار آباد کے قریب دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سبی کے قریب بختیار آباد میں نامعلوم شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے ٹریک کا 2 فٹ حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے فوری بعد پنجاب اور سندھ سے آٓنے والی ٹرینوں کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لئے فوری طور پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اس لئے کوئٹہ سے ملک کے دیگر علاقوں کو جانے والی ٹرینیں معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 438098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش