QR CodeQR Code

سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

7 Feb 2015 11:03

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق سبی کے قریب بختیار آباد میں نامعلوم شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے ٹریک کا 2 فٹ حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بختیار آباد کے قریب دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سبی کے قریب بختیار آباد میں نامعلوم شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے ٹریک کا 2 فٹ حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے فوری بعد پنجاب اور سندھ سے آٓنے والی ٹرینوں کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لئے فوری طور پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اس لئے کوئٹہ سے ملک کے دیگر علاقوں کو جانے والی ٹرینیں معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 438098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/438098/سبی-کے-قریب-ریلوے-ٹریک-پر-دھماکا-ٹرینوں-کی-آمدو-رفت-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org