0
Saturday 7 Feb 2015 22:43

اسلام سے دوری عالمی بدامنی کی بنیادی وجہ ہے، محمد عبداللہ وانی

اسلام سے دوری عالمی بدامنی کی بنیادی وجہ ہے، محمد عبداللہ وانی
اسلام ٹائمز۔ دین بیزاری اور انسانیت کا اسلام سے دوری کو عالمی بدامنی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے محمد عبداللہ وانی نے نماز جمعہ کے موقعے پر جامع مسجد بیروہ میں ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے انسانیت اسلام کو سمجھے بغیر امن کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی ہے اور نہ ہی جنگ و جدل، قتل و غارت گری، افرا تفری، اضطراب اور بے چینی کا خاتمہ ہوسکتا ہے، جب تک نہ انسانیت کی سمجھ میں یہ بات آجائے کہ زمین کے معاملات چلانے کے لیے واحد نظام اللہ کا بھیجا ہوا اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت پر مبنی نظام حیات ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بناسکتی ہے، امیر جماعت مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ دنیا بھی امن کی جتنی بھی کوششیں ہورہی ہیں وہ تب تک بارآور ثابت نہیں ہوسکتی ہیں جب تک نہ لوگ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی جانب رجوع کریں، پیغمبر آخر زمان حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی تعلیمات اور اُن کی لائی ہوئی شریعت ہی میں وہ طاقت اور کشش ہے جو تمام انسانوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کرسکتی ہے، جو انسانوں کو جوڑ سکتی ہے اور جس میں احترام انسانیت کا ایسا درس موجود ہے جو سوائے اسلام کے اور کسی نظام میں موجود نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اس بات کا ادراک حاصل کریں کہ اُنہیں دین کی دعوت کو عام کرنے کی ذمہ داری نبھانی ہے۔ محمد عبداللہ وانی نے کہا کہ مسلمان اگر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر صحیح معنوں میں اپنا دینی فریضہ انجام دینے کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنے لگیں گے تو وہ دن دور نہیں جب مشرق سے مغرب تک نہ صرف امن کا بول بالا ہوگا بلکہ دین اسلام بھی تمام ادیان پر چھایا ہوا اور غالب نظر آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 438267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش