0
Friday 12 Nov 2010 10:55

جمالی کی نواز شریف کو متحدہ مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت، اقتدار کیلئے شامل نہیں ہونگے،سربراہ ن لیگ

جمالی کی نواز شریف کو متحدہ مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت، اقتدار کیلئے شامل نہیں ہونگے،سربراہ ن لیگ
لاہور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق متحدہ مسلم لیگ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنونیئر میر ظفراللہ خان جمالی نے جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ رائیونڈ فارم میں ملاقات کی اور انہیں متحدہ مسلم لیگ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔جبکہ نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ پارٹی رہنماوٴں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے اور صرف اقتدار اور ذاتی مفادات کیلئے بننے والے کسی بھی اتحاد میں شمولیت اختیار نہیں کی جا ئے گی۔دونوں رہنما ؤں کا مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق اور اراکین اسمبلی پر ملک سے کرپشن، مہنگائی،بیروزگاری اور دیگر مسائل کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ 
دونوں سابق وزرائے اعظم میں ون ٹو ون ملاقات میں ملک کی سیاسی اقتصادی صورت حال سمیت اہم قومی امور بالخصوص مسلم لیگوں کے اتحاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور میر ظفراللہ جمالی نے میاں نواز شریف کو پیر پگارا کا خصوصی پیغام دیا،تاہم نواز شریف نے میر ظفراللہ خاں جمالی کو جواب دیا کہ وہ متحدہ مسلم لیگ کی دعوت کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے اور دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ظفر اللہ جمالی نے میاں نواز شریف کو لیگی دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں اور پیشرفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔میر ظفر اللہ جمالی نے نواز شریف سے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی میری ملاقات ہوئی ہے اور ہم سب کی خواہش ہے کہ لیگی دھڑے متحد ہو جائیں اور اس کیلئے بہتر ہے کہ تمام بڑے مل بیٹھیں،میاں نواز شریف نے واضح کیا کہ مسلم لیگ(ن) کسی بھی ایسے اتحاد میں شامل نہیں ہو گی جو صرف ذاتی مفادات اور اقتدار حاصل کرنے کیلئے بنایا جائے اور ایسے اتحاد کا ملک کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 43838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش