0
Sunday 8 Feb 2015 09:19

جے ایس او طالبات فیصل آباد ڈویژن کیجانب سے 15 فروری کو ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اعلان

جے ایس او طالبات فیصل آباد ڈویژن کیجانب سے 15 فروری کو ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات فیصل آباد ڈویژن کی آرگنائزر شجیعہ زہراء علوی نے کہا ہے کہ مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات پاکستان سیدہ سدرہ نقوی ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کی زیر قیادت تنظیم سازی میں مصروف ہیں، اس سلسلہ میں فیصل آباد ڈویژن ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہتا ہے، اسی لئے فیصل آباد ڈویژن نے 15 فروری بروز اتوار خواہران کی تنظیمی تربیت کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تنظیم کا ابتدائی اور کٹھن دور ہے، اس میں وہ عزم رکھتی ہیں کہ جے ایس او طالبات پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے اپنی ڈویژن کا فعال بنائیں اور اس تربیتی ورکشاپ میں اب تک بنائے جانے والے تمام یونٹس کی ممبران کو دعوت دیں گیں، خصوصاً جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائز سیدہ سدرہ نقوی اور دیگر سینیئر خواہران جن میں سعدیہ بتول، مبشرہ بتول، ندا زھرا اور نجیعہ زھرا علوی کو بھی دعوت دیں گیں کہ وہ ورکشاپ میں تشریف لائیں اور تربیتی دوروس میں معاونت کریں۔ پروگرام میں جن موصوعات کو زیر بحث لایا جائے گا وہ درج ذیل ہیں۔
درس تفسیر قرآن (سورہ النور)، درس احکام Communication skills class، خواہران کے نفسیاتی مسائل اور انکا حل، تنظیم کا تعارف، تنظیم میں شمولیت کے فوائد، دوسروں کو تنظیم کی جانب راغب کرنے کے طریقے، تنظیمی ریکارڈ مرتب کرنے کا طریقہ، پریس ریلیز بنانے کا طریقہ، سوشل میڈیا اور میڈیا پہ تنظیم کو فعال بنانا و غیرہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 438410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش