0
Sunday 8 Feb 2015 14:40

منبر پر قابض لوگ دین دینے کی بجائے دین لے رہے ہیں، علامہ رضی جعفر نقوی

منبر پر قابض لوگ دین دینے کی بجائے دین لے رہے ہیں، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس عمومی مجمع اہل بیت پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ منبر حسینی پر آنے والے بعض ان پڑھ لوگ ذہنوں کو خراب کر رہے ہیں۔ ہم تشیع کا صحیح چہرہ لوگوں کے سامنے پیش نہیں کر پائے۔ داخلی طور پر مذہب حقہ کو کمزور کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کیا جائے۔ قبل اس کے کہ پانی سر سے گزر جائے۔ منبر پر قابض لوگ دین دینے کی بجائے دین لے رہے ہیں۔ مراجع عظام کے خلاف حرف زنی کی جاتی ہے اور عقائد کو خراب کیا جاتا ہے۔ ان افراد سے رابطہ کیا جائے تاکہ ہماری قوم تباہی سے بچ سکے۔ اس موقع پر علامہ ثاقب اکبر کا کہنا تھا کہ ہم مجمع اہل پاکستان کو چلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں کسی سے مالی معاونت کی کوئی ضرورت نہیں، ہم وقت دیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس عظیم مشن کا جاری و ساری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مجمع اہل بیت پاکستان کو شیعوں کا متحدہ پلیٹ فارم دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں تشیع کا مستقبل روشن ہے۔
خبر کا کوڈ : 438503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش