0
Monday 9 Feb 2015 14:32

کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر کامرس سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر کامرس سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے اہم ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت کامرس سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت کامرس سینٹر کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی دوسری منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث عمارت میں کئی لوگ پھنس گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی، اور آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ اسنارکل کی مدد سے لوگوں کو نکالنے کا کام بھی شروع کر دیا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہر بھر میں موجود فائر بریگیڈ کے عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔ چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کارروائی میں فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیوں سے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمارت میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں واقع ملک کی سب سے بڑی ٹمبر مارکیٹ میں بھی آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 438697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش