0
Monday 9 Feb 2015 21:15

ایم ڈبلیو ایم کی دو روزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ 21 فروری سے شروع ہوگی

ایم ڈبلیو ایم کی دو روزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ 21 فروری سے شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی میڈیا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا کہ دو روزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ 21 اور 22 فروری بروز ہفتہ اور اتوار اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے میڈیا سیکریٹریز شرکت کریں گے، مرکزی میڈیا ورکشاپ کارکنان میں ابلاغی صلاحیتیں نکھارے میں معاون ثابت ہوگی، جس کا بنیادی ایجنڈا ابلاغی ذرائع سے اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ اور مجلس وحدت مسلمین کے پیغام کی ترویج کیلئے موثر کردار کی ادائیگی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری میڈیا سیل اسلام آباد این ایچ بلوچ، سیکرٹری میڈیا سیل راولپنڈی حسنین زیدی، سیکرٹری میڈیا سیل پنجاب مظاہر شگری، سیکرٹری میڈیا سیل سندھ علی احمر، سیکرٹری میڈیا سیل گلگت بلتستان میثم کاظم، سیکرٹری میڈیا سیل کوئٹہ محمد ہادی، سیکریٹری میڈیا سیل خیبر پی کے عدیل عباس اور سیکرٹری میڈیا سیل آزاد کشمیر زیشان حیدر بھی شریک تھے۔ سید مہدی عابدی نے ورکشاپ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام صوبائی سیکریٹریز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ضلعی اور یونٹس سیکرٹری میڈیا سیل کی ورکشاپ میں شرکت کو یقینی بنایا جائے، ورکشاپ میں ملک کے معروف صحافی، اینکرز، سوشل میڈیا ایکسپرٹس، ٹیکنیکل ایکسپرٹس لیکچرز دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 438841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش