QR CodeQR Code

پاکستانیوں نے سوئٹزرلینڈ کے بینک میں 85 کروڑ سے زائد ڈالرز چھپا رکھے ہیں، رپورٹ

9 Feb 2015 23:11

اسلام ٹائمز: 1970 سے لے کر 2006 تک پاکستان سے تعلق رکھنے والے 648 کھاتہ داروں نے ایچ ایس بی سی میں 314 اکاؤنٹس کھلوائے جن میں سے 34 فیصد کھاتہ داروں کی قومیت پاکستانی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس نامی گروپ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے بینک میں پاکستانیوں نے 85 کروڑ 10 لاکھ ڈالر چھپا کر رکھے ہیں۔ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس نامی گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوئٹرزرلینڈ کے بینک ایچ ایس بی سی کے اکاؤنٹ میں پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاؤنٹ رکھنے والے ممالک میں 48 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جس میں پاکستانی صارفین نے 85 کروڑ 10 لاکھ ڈالر چھپا کر رکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ رقم پاکستان سے منسلک اکاؤنٹ میں 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ہے، تاہم اکاؤنٹ ہولڈر کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1970 سے لے کر 2006 تک پاکستان سے تعلق رکھنے والے 648 کھاتہ داروں نے ایچ ایس بی سی میں 314 اکاؤنٹس کھلوائے جن میں سے 34 فیصد کھاتہ داروں کی قومیت پاکستانی ہے۔


خبر کا کوڈ: 438889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/438889/پاکستانیوں-نے-سوئٹزرلینڈ-کے-بینک-میں-85-کروڑ-سے-زائد-ڈالرز-چھپا-رکھے-ہیں-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org