QR CodeQR Code

جماعت اسلامی 2015 میں ایک کروڑ ممبر بنائے گی، ڈاکٹر عبید اﷲ گوہر

10 Feb 2015 08:19

اسلام ٹائمز: المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار فیصل آباد میں ضلع بھر کے یو سی امراء کی تربیتی ورکشاپ سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محبوب الزماں بٹ، ضلعی امیر سرادر ظفر حسین خان، نائب امراء رائے اکرم کھرل، رانا وسیم احمد، شیخ مشتاق، رانا عبدالوحید اور ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس خان نے بھی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوے جماعت اسلامی پنجاب کے نائب صوبائی امیر ڈاکٹر عبیدﷲ گوہر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 2015 کو رابطہ عوام مہم کا سال قرار دے کر بڑے پیمانہ پر ممبرسازی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر سے ایک کروڑ لوگوں کو جماعت کاممبر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان ہر گھر تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام لائے گی، جس میں غریب اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں گے، جو وزیروں اور مشیروں کو حاصل ہوتے ہیں، ہماری منزل ملک میں ایسا شاندار اسلامی انقلاب ہے، جس کا نمونہ مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست ہے۔ جماعت اسلامی کے دفتر المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار فیصل آباد میں ضلع بھر کے یو سی امراء کی تربیتی ورکشاپ سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محبوب الزماں بٹ، ضلعی امیر سرادر ظفر حسین خان، نائب امراء رائے اکرم کھرل، رانا وسیم احمد، شیخ مشتاق، رانا عبدالوحید اور ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس خان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں، جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں، جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان ٹولوں کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 438938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/438938/جماعت-اسلامی-2015-میں-ایک-کروڑ-ممبر-بنائے-گی-ڈاکٹر-عبید-اﷲ-گوہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org