QR CodeQR Code

الطاف حسین مخالف عمران خان کے بیان پر سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی مذمتی قرارداد جمع

10 Feb 2015 13:43

اسلام ٹائمز: سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عمران خان نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر الزامات عائد کرتے ہوئے سیاست میں بازاری زبان متعارف کرائی ہے، جو قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین سے متعلق عمران خان کے بیان پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عمران خان نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر الزامات عائد کرتے ہوئے سیاست میں بازاری زبان متعارف کرائی ہے، جو قابل مذمت ہے، اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔ کارروائی کے بغیر سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں ہوتا ہے، جبکہ ایم کیو ایم کے ارکان پرانی عمارت میں موجود تھے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کورم پورا کرے، قواعد کے مطابق اجلاس سے قبل ارکان کو ایوان میں لانے کے لئے گھنٹی بجائی جاتی ہے، لیکن ایسا نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 439015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/439015/الطاف-حسین-مخالف-عمران-خان-کے-بیان-پر-سندھ-اسمبلی-میں-ایم-کیو-کی-مذمتی-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org