QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے دہشتگردی کے 64 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دیدی

11 Feb 2015 12:03

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کا اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو شکارپور بم دھماکے کے ذمہ داروں کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے دہشت گردی کے زمرے میں آنے والے 64 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اہم صوبائی وزرا اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے قومی ایکشن پلان پر عملدآمد سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کے زمرے میں آنے والے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجے کے لئے کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے دہشت گردی کے 64 مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دی، جبکہ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو شکارپور بم دھماکے کے ذمہ داروں کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔


خبر کا کوڈ: 439247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/439247/سندھ-حکومت-نے-دہشتگردی-کے-64-مقدمات-فوجی-عدالتوں-میں-بھیجنے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org