0
Wednesday 11 Feb 2015 19:01

مسلم امہ اسرائیلی نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف مزاحمت کرے، پی ایل ایف

مسلم امہ اسرائیلی نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف مزاحمت کرے، پی ایل ایف
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنمائوں سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، معروف عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ مسلم امہ اسرائیلی نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف مزاحمت کرے، اسرائیلی جارحانہ عزائم کا واحد حل اسلامی مزاحمت میں ہے، غاصب اسرائیل سے مذاکرات کرنا وقت کا ضیاں ہے۔

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے رہنمائون کا کہنا تھا کہ آئے روز مظلوم فلسطینیو ں پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ تیز ہو رہا ہے جبکہ دورسی جانب عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور غاصب صیہونی ریاست کے جارحانہ عزائم کی سرپرستی کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سر زمین فلسطین پر ہونے والے صیہونی اسرائیلی مظالم کا ذمہ دار عالمی دہشت گرد امریکہ ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور غاصب اسرائیل کی براہ راست سرپرستی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں روزانہ کی بنیادوں پر معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 439374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش