QR CodeQR Code

مشہد مقدس، انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ریلی میں پاکستان کی نمائندگی

11 Feb 2015 19:36

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ اس عظیم ریلی میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان کے قومی پرچم کے سائے تلے مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر مشہد مقدس میں ایک عظیم ریلی نکالی گئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی حرم مطہر امام رضا میں اختتام پذیر ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ اس عظیم ریلی میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان کے قومی پرچم کے سائے تلے مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور سب سے نمایاں بینر پر امام خمینی و رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی تصاویر کے ساتھ من انقلابی ام یعنی میں انقلابی ہوں، کی تحریر درج تھی۔ ریلی میں پاکستانی علماء کی قیادت علامہ عقیل حسین خان نے کی۔ مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل حج الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 439391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/439391/مشہد-مقدس-انقلاب-اسلامی-کی-سالگرہ-کے-موقع-پر-ایم-ڈبلیو-جانب-سے-ریلی-میں-پاکستان-نمائندگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org