QR CodeQR Code

آئینی حقوق کیلئے گلگت بلتستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پیٹیشن دائر کر دی

11 Feb 2015 22:30

اسلام ٹائمز: بار کونسل کے وائس چیئرمین شہباز خان ایڈوکیٹ نے ملک کی ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر باسط ایڈوکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بار کونسل نے آئینی حقوق کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن داخل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی آئینی حقوق سے محرومی کا مقدمہ لیکر گلگت بلتستان بار کونسل پاکستان کی وفد عدالت عظمٰی پنچ گئی ہے۔ بار کونسل کے وائس چیئرمین شہباز خان ایڈوکیٹ نے ملک کی ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر باسط ایڈوکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔ بار کونسل نے اپنی استدعا میں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے یا عبوری آئینی صوبہ دینے سمیت دیگر اہم مطالبات کیے ہیں۔ درخواست گزار نے گلگت بلتستان سیلف گورننس آڈر کو بھی چلینج کیا ہے جس کے تحت سابقہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دی تھی۔ گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین شہباز خان ایڈوکیٹ کے مطابق رٹ پٹیشن کی مکمل تفصیلات ایک سے دو روز میں میڈیا کو جاری کر دی جائینگی۔


خبر کا کوڈ: 439457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/439457/آئینی-حقوق-کیلئے-گلگت-بلتستان-بار-کونسل-نے-سپریم-کورٹ-آف-پاکستان-میں-رٹ-پیٹیشن-دائر-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org