QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن، مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپنے بھائی کو میدان میں اتار دیا

11 Feb 2015 22:41

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی بورڈ نے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی مولانا عطاء الرحمٰن، مولانا گل نصیب، شیخ یعقوب اور منظور آفریدی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف نے سینیٹ کے الیکشن کیلئے خیبرپختونخوا سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، مولانا عطاء الرحمٰن سمیت 6 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری بھی امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی بورڈ نے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں سابق وفاقی وزیر اور مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی مولانا عطاء الرحمٰن، مولانا گل نصیب، شیخ یعقوب اور منظور آفریدی شامل ہیں جبکہ خواتین کیلئے افشاں بی بی اور جیمز اقبال کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان سے مولانا عبدالغفور حیدری، ملک سکندر مولانا شجاع الملک، نسرین کیتھران جبکہ اقلیتوں کی نشست کیلئے ہیمن داس شامل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 439461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/439461/سینیٹ-الیکشن-مولانا-فضل-الرحمان-نے-ایک-بار-پھر-اپنے-بھائی-کو-میدان-میں-اتار-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org