QR CodeQR Code

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی تربیتی ورکشاپ، علامہ اقتدار نقوی کی خصوصی شرکت

12 Feb 2015 17:22

اسلام ٹائمز: شرکائے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہر ممبر اور رُکن ملک کی ترقی، سالمیت اور قوم کی خدمت سے سرشار ہے۔ اس وقت ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں نہ صرف تشیع کی جنگ لڑ رہی ہے بلکہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف بھی بر سرپیکار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کی تربیتی ورکشاپ مدرسہ باب الرضا لیہ میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں ضلع بھر کے تمام یونٹس کے اراکین اور ممبران نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ورکشاپ میں ایم ڈبلیو ایم لیہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل حسین خان، علامہ ذوالفقار حسین حیدری، علی رضا طوری اور دیگر نے شرکت کی اور شرکاء ورکشاپ سے خطابات کیے۔ ورکشاپ کا مقصد ضلع بھر کے ممبران اور رہنمائوں کی تربیت کرنا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہر ممبر اور رُکن ملک کی ترقی، سالمیت اور قوم کی خدمت سے سرشار ہے۔ اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں نہ صرف تشیع کی جنگ لڑ رہی ہے بلکہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف بھی برسرپیکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 439723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/439723/لیہ-ایم-ڈبلیو-کی-تربیتی-ورکشاپ-علامہ-اقتدار-نقوی-خصوصی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org