0
Thursday 12 Feb 2015 19:41

میزائل پروگرام خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے، سرتاج عزیز

میزائل پروگرام خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورنے کہا ہے کہ امریکا بھارت جوہری تعاون خطے کے امن کیلیے خطرہ ہے، دفتر خارجہ کو چاہیے کہ اس حوالے سے پاکستان کے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کرے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارتی شہرپاکستان کے میزائل پروگرام کی رینج میں ہیں، بھارت جنگ کا ماحول چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف ایجنڈے پر تشویش ہے، امریکا نے پاکستان کے میزائل پر تحفظات کااظہار کیا ہے، جبکہ امریکی حکومت کو بتایا گیا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام ملکی دفاع اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیرخارجہ نے کہا کہ چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ حکومت روس کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دے، قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ ملکی مفاد کیخلاف خارجہ پالیسی ہرگز مرتب نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 439767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش