0
Thursday 12 Feb 2015 19:48

افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اور چین کی سوچ ایک ہے، چینی وزیرخارجہ

افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اور چین کی سوچ ایک ہے، چینی وزیرخارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دورہ پر آئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ چینی صدر رواں سال ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اور 9 سال بعد چینی سربراہ مملکت کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چینی عوام کے درمیان باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا، اقتصادری راہ داری، توانائی منصوبے میں چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، جبکہ پاکستان میں مختلف پروجیکٹس مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اور چین کی سوچ ایک ہے اور افغانستان کی تعمیر نو میں ہر طرح سے مدد کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دونوں دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں، پاک چین دوستانہ تعلقات کے تناظر میں چینی وزیر کا دورہ اہم ہے اور دونوں ممالک دہشتگردی کے خاتمے پر متفق ہیں اور چینی وزیرخارجہ سے سیاسی سفارتی اور تذویراتی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 439769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش