QR CodeQR Code

صوبائی حکومت مقررہ وقت مین منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کریگی، ثناءاللہ

12 Feb 2015 22:36

اسلام ٹائمز: نگران صوبائی وزیر خرانہ گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری ٹیم انتہائی جان فشانی سے معاملات کو آگے بڑھا رہی ہے اور امید ہے مقررہ وقت میں ہی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ نگران صوبائی وزیر خزانہ حاجی ثناءاللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی کے ترقیاتی کاموں کے لئے دو ارب روپے سے زائد جاری کئے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ صوبائی حکومت مقررہ وقت میں آزادانہ، منصفانہ اورشفاف انتخابات کا انعقاد کرے گی۔ انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے سلسلے میں صوبائی نگران حکومت کی ٹیم انتہائی جان فشانی سے معاملات کو آگے بڑھا رہی ہے اور امید ہے مقررہ وقت میں ہی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔ شفاف اور پرامن انتخابات کے لیے گلگت بلتستان کے باشعور قوم کو ساتھ دینا ہوگی۔ جو لوگ صوبائی کابینہ کے خلاف عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں یہ انکا جمہوری حق ہے لیکن اس بات کا خیال ان کو اس وقت آنا چاہئے تھا جس نگران کابینہ کے وزراء کا انتخاب نہیں ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 439807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/439807/صوبائی-حکومت-مقررہ-وقت-مین-منصفانہ-اور-شفاف-انتخابات-کا-انعقاد-کریگی-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org