0
Thursday 12 Feb 2015 23:27

لاہور پولیس نے دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں 61 افراد کو گرفتار کرلیا

لاہور پولیس نے دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں 61 افراد کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف بھی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ لاہور پولیس نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے 113 افراد کی فہرست تیار کی ہے، جن میں سے اب تک مختلف مکاتب فکر کے 61 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں الیون ٹیٹرا ای اینٹی ٹیررسٹ ایکٹ 1997ء کے تحت کی گئی ہیں۔ گرفتار ہونے والے افراد دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو ہدایات ملی ہیں کہ دہشتگردوں کے حامیوں اور سہولت کاروں کو بھی معاف نہ کیا جائے۔ گرفتار ہونے والوں میں ملک الماس، محمد اشرف، محمد شفیق الرحمان، انجم عباس شاہ، عاصم عزیز، محمد امین، جمیل معاویہ، عبدالمنان، قاری عبدالباسط، حکیم خان، مرزا مقصود بیگ، زاہد خان، مولانا عبیداللہ، مفتی حفیظ الرحمان، غلام مجتبٰی، آصف سہیل، آصف شیخ، ظفر اقبال، حافظ عتیق الرحمان، قاری محمد اسلم، ندیم مدنی، محمد خالد، حافظ مبشر، محمد عمران، میاں محمود احمد، قاری کفایت اللہ، ندیم صفدر، گلزار احمد، حافظ غلام فرید، عرفان احمد، عبداللہ ساجد، خالد محمود، شہباز احمد، محمد ارسلان، محمد امین، حافظ عبید معاویہ، احمد نواز، سرفراز خان، قاری رحمت اللہ، فرہاج وحید بٹ، خادم حسین رضوی، ممتاز سندھی، معظم رشید، محمد افضل، محمد فاروق، عبدالرحمان، محمد شوکت، فیاض جیلانی، عرفان قادری، عبیداللہ، محمد علی، لیاقت علی، محمد شبیر، عمران اصغر، محمد سلطان، عتیق الرحمان، قاری مقبول، طاہر فاروقی، مکرم علی شاہ، عابد بیگ، نصراللہ، محمد عظیم، محمد حسین، محمد اظہر، محمد یاسین، سید فدا حسین شاہ، سید سفیر شاہ اور محمد سرفراز احمد شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں سب سے زیادہ گرفتاریاں کینٹ ڈویژن سے عمل میں لائی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 439823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش