0
Friday 13 Feb 2015 13:44

ماڈل ٹائون میں سینکڑوں افراد پر گولیاں برسانے والے ظالم حکمران جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، شیخ زاہد فیاض

ماڈل ٹائون میں سینکڑوں افراد پر گولیاں برسانے والے ظالم حکمران جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، شیخ زاہد فیاض
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما شیخ زاہد فیاض نے ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں مگر ہمارے پرامن رہنے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں سینکڑوں افراد پر گولیاں برسانے والے ظالم حکمران جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا کہ ظالم حکمران خود قاتل ہیں اس لیے وہ سانحہ ماڈل ٹائون کی شفاف تحقیقات نہیں ہونے دے رہے۔ ہمیں ان حکمرانوں سے انصاف کی توقع بھی نہیں ہے اسی لیے اپنی احتجاجی تحریک کو جاری رکھیں گے اور اس تحریک میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ موجود ہوں گی۔ مرکزی ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ 17 جون کو ریاستی غنڈوں کو بھیج کر ریاستی دہشت گردی کے زریعے قتل عام کرنے والے جعلی حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا۔ اب ان کا یوم حساب قریب ہے۔ ہم انقلابی لوگ ہیں ہمارے جذبے نہ تو کم پڑے ہیں اور نہ ہی ہم کسی سے خوفزدہ ہیں۔ ہماری جدوجہد اللہ اور اس کے رسول (ص) کی رضا کیلئے ہے جو غریبوں کو ان کے حقوق دلانے تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 439914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش