QR CodeQR Code

حکومت لائوڈ سپیکر کے محدود استعمال کے احکامات واپس لے، فرید احمد پراچہ

13 Feb 2015 13:49

اسلام ٹائمز: حکومت کی جانب سے لائوڈ سپیکر پر پابندی کے خلاف مذمتی بیان میں کہا کہ اذانوں کی آواز دبانے اور سپیکر کا استعمال محدود کرنے والی حکومتیں اللہ کی ناراضگی کو دعوت دے رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مساجد میں لائوڈ سپیکر کا استعمال محدود کرنے اور ایک سے زائد لائوڈ سپیکرز اتروانے کے حکومتی اقدام کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائوڈ سپیکر اذان کے لیے استعمال ہوتا ہے اس پرحکومت کی طرف سے پابندی لگائی جا رہی ہے تا کہ اذان کی آواز دور تک نہ جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اذانوں کی آواز دبانے اور سپیکر کا استعمال محدود کرنے والی حکومتیں اللہ کی ناراضگی کو دعوت دے رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لائوڈ سپیکر کے محدود استعمال کے احکامات واپس لے اور اللہ کے غضب کو دعوت دینے والے اقدامات سے باز رہے۔


خبر کا کوڈ: 439918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/439918/حکومت-لائوڈ-سپیکر-کے-محدود-استعمال-احکامات-واپس-لے-فرید-احمد-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org