QR CodeQR Code

پشاور حیات آباد بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شبیر ابو طالب

13 Feb 2015 18:08

اسلام ٹائمز: امامیہ مسجد پشاور دھماکے کیخلاف مذمتی بیان میں جے یو پی نورانی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دہشتگرد بوکھلاہٹ میں بزدلانہ حملے کر رہے ہیں، قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد شبیر ابوطالب نے کہا ہے کہ دہشتگرد بوکھلاہٹ میں بزدلانہ حملے کر رہے ہیں، پشاور حیات آباد بم دھماکہ قابل افسوس ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں شبیر ابوطالب نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب نے حقیقتاً دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، جس کے جواب میں بزدلانہ حملے کئے جا رہے ہیں، شکارپور کے بعد پشاور میں ایک دفعہ پھر بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگرد انسان نہیں درندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفاک دہشتگرد کسی رعایت کے قابل نہیں، حکومت اور پاک فوج مل کر ان کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کرکے ان کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں، اس سلسلے میں قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 439995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/439995/پشاور-حیات-آباد-بم-دھماکے-کی-جتنی-مذمت-جائے-کم-ہے-شبیر-ابو-طالب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org