0
Friday 13 Feb 2015 21:02

نگران حکومت کا مینڈیٹ منصوبوں کا اعلان نہیں، بلکہ شفاف انتخابات کروانا ہے، شیرجہان میر

نگران حکومت کا مینڈیٹ منصوبوں کا اعلان نہیں، بلکہ شفاف انتخابات کروانا ہے، شیرجہان میر
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلٰی گلگت بلتستان شیر جہاں میر نے کہا ہے کہ نگران وزراء کا مینڈیٹ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنا نہیں ہے، ہمارا مینڈیٹ گلگت بلتستان میں صاف شفاف الیکشن کروانا ہے۔ وزارء کو اخباری بیانات اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر سختی سے منع کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نگران حکومت گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن اور قیام امن کو ترجیح دیتا ہے۔ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، چیف الیکشن کمیشن ہمیں جب بھی بتا دے ہم گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن کے لئے تیار ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے حوالے سے مساجد بورڈ کا اہم کردار رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں امن ہوگا تو سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسکرود میں پیش آنے والے وال چاکنگ کا واقعے کا از خود نوٹس لے کر ایس پی کو فون کیا اور واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دیا ہے۔ وال چاکنگ فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ دو خاندان کا آپس میں ایک دوسرے کو بدنام کرنے کے لئے ایسے حربے استعمال کئے ہیں۔
نگران وزیراعلٰی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم نے بھی نگران حکومت کے خلاف عدالت گئ ہے۔ دیگر پارٹیاں بھی گئیں ہیں ہم کسی کو نہیں روک سکتے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 440062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش