QR CodeQR Code

ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

13 Feb 2015 21:58

اسلام ٹائمز: چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا ہے کہ بزدل حکمران دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں، پنجاب میں دہشت گردوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے، نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پشاور امام بارگاہ  میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے، حکمرانوں نے قوم کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل سانحہ حیات آباد کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل حکمران دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں، پنجاب میں دہشت گردوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے، نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مخلص ہو کر جرات دکھائیں تو دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے، عوام موجودہ حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں، نون لیگ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کی اہل  نہیں، دہشتگردوں نے عوام کا سکھ اور چین چھین لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 440084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/440084/ملک-میں-فرقہ-واریت-کو-ہوا-دی-جا-رہی-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org