0
Saturday 14 Feb 2015 19:30

ملتان، جعفریہ یوتھ کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، جعفریہ یوتھ کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ شیعہ میانی ملتان یونٹ کی جانب سے سانحہ حیات آباد پشاور میں 21 مومنین کی شہادت کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی کے شرکا سے علامہ سید علی رضا نقوی، سید معصوم امن گیلانی اور مولانا حسین بخش سروری نے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی رضا نقوی کا کہنا تھا کہ اگر سانحہ شکارپور کے مجرموں کو بے نقاب کیا جاتا تو پشاور میں افسوسناک سانحہ رونما نہ ہوتا۔ ریلی میں شیعہ علما کونسل ملتان اور جے ایس او شیعہ میانی کے وفود نے شرکت کی۔ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ ایک منظم منصوبے کے تحت ملک بھر میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 440336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش