0
Saturday 14 Feb 2015 21:07

سانحہ حیات آباد حکومتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ حسین نجفی

سانحہ حیات آباد حکومتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ حسین نجفی
اسلام ٹائمز۔ مدارس جعفریہ پاکستان کا اجلاس صدر علامہ سید حسین نجفی کی زیرصدارت لاہور میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری جنرل مولانا حسنین عارف، سیکرٹری مالیات علامہ اقبال کامرانی، سیکرٹری روابط مولانا امتیاز کاظمی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسین نجفی کا کہنا تھا کہ سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد حکومتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سانحہ پشاور کے بعد صرف باتیں کی گئیں، پختہ اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے بڑھے۔ سید حُسین نجفی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد جتنی آسانی سے نقل و حرکت کرتے ہیں، اتنا کسی ملک میں ممکن نہیں، نیشنل سکیورٹی ایجنڈا میں سے ایک دو کے علاوہ کسی پر عمل درآمد شروع نہیں ہوا، ملکی سطح پر آپریشن کلین اپ ہی دہشت گردی کا حل ہے، شیعانِ حیدر کرار کا خون بہنے پر بہت سے طبقات تو افسوس تک کا اظہار نہیں کرتے، یہ بات ان کی دہشت گردی کی سپورٹ کرنے والے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے، کیا وجہ ہے کہ آرمی پبلک سکول کے تمام محرکات اور مددگار فوری طور پر پکڑے جاتے ہیں اور سانحہ شکارپور پر ایسا کچھ نہیں ہوتا؟ اداروں کو سب کے خون کو برابر حیثیت دینا ہوگی، ہم افواجِ پاکستان کی طرف سے آپریشن ضربِ عضب کے سب سے بڑے حامی ہیں، اس لئے دشمن ہم پر حملے تیز کر رہا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ شکار پور، سانحہ حیات آباد اور تمام سانحات کے مجرمان کو پکڑا جائے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ اجلاس کے آخر میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 440361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش