0
Sunday 15 Feb 2015 11:16

قوم حکومت اور عدلیہ سے مایوسی کے بعد فوج کی جانب دیکھ رہی ہے، سید احسن نقوی

قوم حکومت اور عدلیہ سے مایوسی کے بعد فوج کی جانب دیکھ رہی ہے، سید احسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید احسن نقوی نے وفد کے ہمراہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والی امامیہ مسجد حیات آباد کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین کی حفاظت کے لیے آپکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن نے شکار پور کے بعد پشاور میں نماز جمعہ کے اجتماع پر حملہ کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، شہداء کے لواحقین کے حوصلے ہمیں مزید تقویت بخشیں گے، شہید کی موت قوم کی حیات کی ضامن ہے۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان نے گزشتہ بیس سال میں پچاس ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ دے کر ملک عزیز کی حفاظت کی ہے، مقننہ اور عدلیہ سے مکمل مایوسی کے بعد قوم پاکستانی آرمی کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اور پر امید ہے کہ پاکستانی فوج ملک کو دہشت گردی کے اس عفریت سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنے ملک گیر نظام کے ساتھ وارثان شہداء کے ہر ممکنہ فیصلے کی حمایت کرتی ہے، وفد میں ڈاکٹر تجمل نقوی سابق ترجمان آئی ایس او پاکستان اور ڈویژنل صدر توحید علوی بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 440413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش