0
Sunday 15 Feb 2015 13:27

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ۵ افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق احمد بٹ کو چند روز قبل فوجیوں نے فائرنگ کر کے شہید کیا تھا، جس کے خلاف مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز لوگ احتجاج کر رہے تھے کہ بھارتی پولیس اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لئے شدید لاٹھی چار ج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے ۵ افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولیس نے ایک مسجد میں بھی آنسو گیس کے گولے پھینکے، نوجوان کے قتل کے خلاف علاقے میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی۔ مظاہرین فاروق احمد کے قتل میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 440452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش