QR CodeQR Code

لاکھوں مسلمان آج منیٰ پہنچ کر مناسک حج کی ادائیگی شروع کریں گے

14 Nov 2010 11:13

اسلام ٹائمز: پاکستان سمیت پوری دنیا سے بیس لاکھ سے زائد مسلمان مناسک حج کی ادائیگی کے لئے آج ظہر سے پہلے منیٰ پہنچیں گے اور رات خیموں میں قیام کریں گے۔


اسلام ٹائمز- جنگ نیوز کے مطابق لاکھوں مسلمان آج منیٰ پہنچ کر مناسک حج کی ادائیگی شروع کریں گے۔ سعودی حکومت نے اس سلسلے میں منیٰ میں ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں۔ ہلال احمر نے بھی حجاج کرام کیلئے ائیرایمبولینس سروس شروع کی ہے جس کیلئے 5 ہیلی کاپٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر کو ہو گا جہاں حجاج کرام خطبہ حج سنیں گے اور غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں گے اور کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے۔ منگل کے روز حجاج منیٰ واپس آئیں گے اور بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی دے کر اور سر کے بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور دو یا تین روز تک منیٰ میں قیام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 44047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/44047/لاکھوں-مسلمان-آج-منی-پہنچ-کر-مناسک-حج-کی-ادائیگی-شروع-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org